الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج تاریخ رقم کرے گا: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائدین نے اپنی ایک ایک پائی کا حساب دیا، ن لیگ حکومت نے عوام کے پیسے کو استعمال کیا تو میڑو بنائی، اسپتال بن گئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ  آج تحریک انصاف کی حکومت کو ڈھائی سال ہوگئے ایک اینٹ تک نہیں لگی۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ کرپشن کے الزام لگاتے ہیں عدالتوں کو ثبوت نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے اعتراف جرم کر لیا ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت کے لیے ہے، ہم الیکشن کمیشن سے فیصلہ لے کر ہی آئیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عثمان بزدار کی نالائقی چھپانے کے لیے جھوٹی تعریفیں کی جاتی ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ چینی، آٹے پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، بجلی، گیس، دوائی چوری کرلی گئی، آج ان سے میٹرو دھکے سے بھی نہیں چل رہی۔