سکول کب کھلیں گے؟ وفاقی حکومت نےتجویز دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے 3 مراحل میں کھولنے کی تجویزدے دی جس کے تحت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 25 جنوری سے مرحلہ وار کھلنا شروع ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلےمرحلےمیں پرائمری سکولز 25جنوری سےکھولنےکی تجویز دی ہے، دوسرے مرحلے میں چار فروری سے مڈل اور سکینڈری سکولز کھلیں گے اور تیسرے مرحلے میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔ملک بھرمیں امتحانات مئی کےآخریاجون کےشروع میں کرانےکی تجویزدی گئی ہے۔ سکول کھولنے کا فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت چار جنوری کو ہونے والی بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس میں کیاجائےگا۔ وفاقی حکومت کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنےکافیصلہ ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیادپرکیاجائےگا۔