لاہور اوراسکے مضافات میں دھند ، کل سے منگل تک بارش کی پیش گوئی

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے مضافات میں دھند کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے ،محکمہ موسمیات نے کل سے منگل تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بارش کے باعث وقتی طورپردھند میں کمی واقع ہو گی لیکن دھند پڑنے کا سلسلہ رواں ماہ کے آخرتک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ آج لاہورکا کم سے کم درجہ حرارت2 ڈگری ریکارڈ کیاگیاجبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت16 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے،موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہناہے کہ آج دن بھر مطلع ابرآلود رہے گا،آج شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے اورہوا میں کمی کاتناسب100 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔ادھر کراچی میں بھی سردی کی لہربرقرارہے جبکہ مطلع ابرآلودہے،روشنیوں کے شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،موجودہ درجہ حرارت11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 تک جانے کاامکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصدہے۔