نوجوان کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ میں قتل اوردہشتگردی کی دفعات شامل کی جائینگی، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نوجوان کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا،مقدمہ میں قتل اوردہشتگردی کی دفعات شامل کریں گے،نجی چینل کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں انسداددہشتگردی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیاگیا ،پولیس میں کالی بھیڑوں کو معاف نہیں کیا جائےگا،کالی بھیڑیں پولیس میں بدنامی کاباعث بن رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ نوجوان کی ہلاکت میں ملوث پانچوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا ،ان کو سخت سے سخت سزادی جائے گی ۔