مردان ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر چلیں گے، نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد:صدر مالاکنڈ ایڈورٹائزرز سہیل خان

مردان ایڈورٹائزرز اینڈ پینٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، ہوتی ایڈورٹائزر کے سید عباس باچا صدر منتخب ہو گئے، دیگر عہدیداروں میں حاجی بختیار خان جنرل سیکرٹری، رحیم اللہ سینئر نائب صدر، فضل رحیم نائب صدر، بخت محمد سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ہیں۔ تنظیم کے چیئرمین اشرف علی اور مولانا محمد ناصر ہیں جب کہ فضل رحیم مردانوی سرپرست اعلی ہیں۔
مالاکنڈ ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے صدر سہیل خان، جنرل سیکرٹری فیاض خان اور چیئرمین گل محمد نے مردان ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے ماضی کی طرح مالاکنڈ ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن اپنے ہمسایہ اضلاع کی تنظیموں کے ساتھ بہترین پیشہ وارانہ روابط رکھے گی اور پورے علاقے کے ایڈورٹائزرز کے مسائل کے حل کے لیئے ہمیشہ متفقہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی اور مل کر کام کریں گے۔