فخر زمان نیوزی لینڈ تو نہ جا سکے مگر کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر چلے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ یا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فخر زمان کے دیگر ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں، طبیعت میں بہتری آنے پر فخر زمان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فخر زمان کو بخار کی وجہ سے کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا جس پر انہیں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ سےڈراپ کر دیا گیا تھا مگر ٹیسٹ منفی آ گیا