کورونا لاک ڈائون: پنجاب کے تاجرمارکیٹیں شام چھ بجے بند کرنے کے فیصلے سے پریشان

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب میں مارکیٹیں شام چھ بجے بند کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، تاہم لاہور چیمبر کا کہنا ہے کہ تجویز کو فوری لاگو نہ کیا جائے، ورنہ بے روز گاری بڑھے گی۔ تاجروں کا یہ بھی موقف ہے کہ اوقات کار کم کرنے سے رش بڑھے گا جس کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا خطرہ بھی زیادہ پھیل جائے گا، حکومت یہ غلطی نہ کرے، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور چیمبر سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور دکانوں پر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا، اس لیے شام چھ بجے دکانیں بند کرانے کی تجویز پر عمل درآمد میں تعاون کیا جائے۔