گلگت بلتستان،الیکشن چرایا گیا،احتجاج جاری رہے گا:پیپلز پارٹی رہنما،پولیس نے الیکشن آفس سیل کر دیا

گلگت: پولیس کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج جاری ہے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ روڈ پر قائم پیپلزپارٹی کا مرکزی الیکشن مہم آفس سیل کر دیا گیا ہے۔پاکستان پییلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر  ایڈووکیٹ امجد حسین  کا گلگت بلتستان کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سے متعلق کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔میر وزیر بیگ نے جی بی اے 2 گلگت 2 کےانتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف ملنے تک خاموش نہیں رہیں گے، پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔گلگت بلتستان میں احتجاج کے دوران جلائو گھیرائو کے واقعات ہوئے ہیں جب کہ پولیس نے اس معاملے پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔