ملتان جلسہ ملتوی نہیں ہو گا، رانا ثنااللہ کا اعلان

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ  نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم کےملتان میں جلسےکیلئے ن لیگ نےالتوا کی بات کی ہے نہ کرے گی۔سابق وزیر برائے قانون رانا ثنا اللّٰہ نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہےکہ جلسےسےقبل تدفین کا عمل مکمل ہوچکا ہوگا، مریم نواز جلسے میں نہ بھی آئیں تب بھی ن لیگ جلسے میں شرکت کرے گی۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم نے تحریک چلانے کی اجازت حکومت سے نہیں لی، ہم نے صرف سیکیورٹی کے لیے حکومت کو بتا یا ہےکہ سیکیورٹی حکومت کی ذمے داری ہے۔