تعلیمی اداروں کی بندش،وفاق سے کوئی ضد نہیں:سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہماری اس حوالے سے وفاق سے کوئی ضد نہیں، ضرورت پڑی تو تعلیمی ادارے بند کرنے کا اپنا فیصلہ کر لیں گے۔ اب تک ہم نے اپنے زمینی حالات کے مطابق سارے فیصلے کیئے ہیں، اب بھی ہمیں اپنے عوام کا مفاد عزیز ہے، ہماری پوری کوشش ہو گی کہ کورونا وبا کے دوسرے مرحلے سے بہتر سے بہتر انداز سے نمٹ سکیں۔