پشاور: مدرسے میں بم دھماکہ، آٹھ افراد شہید، سو سے زائد زخمی، جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ

پشاور میں کوہاٹ روڈ پردیر کالونی میں واقع مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوئے ہیں، کم از کم 113 سے زائد افراد کو لیڈی ریڈنگ سمیت دیگر ہسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکہ اس وقت ہوا جب مدرسے میں تقریبا صبح ساڑھے آٹھ بجے درس جاری تھا، پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک بیگ میں رکھا گیا تھا، مشکوک شخص بیگ مدرسے میں چھوڑ کر گیا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد دھماکہ ہو گیا۔