انگلش کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان آئے گی؟

انگلش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے بہت حد تک راضی ہوگیا ہے۔, ای سی بی ذرائع کے مطابق اگلے سال انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے۔, ای سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر انگلش کرکٹ بورڈ میں کافی مثبت تاثرات ہیں اور بہت زیادہ امکانات ہیں کہ انگلش ٹیم جنوری میں3 میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان کا دورہ کرے گی۔