جسے کورونا ہو جائے وہ ن لیگی جسے نہ ہو وہ پی ٹی آئی،سینیٹ میں فارمولا پیش

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن جلسوں پر حکومتی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انوکھا فارمولا پیش کر دیا، ان کا کہنا تھا حکومتی باتوں سے لگتا صرف ن لیگ اور اپوزیشن کے لوگوں کو ہی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے، سینیٹر مصدق ملک نے کہا یہ تو اکثریتی جماعت کا پتہ چلانے کا بڑا آسان فارمولا ہو گیا ، عوام کے ٹیسٹ کرا لیں جسے کورونا ہو سکتا ہو وہ ن لیگی اور جسے نہ ہو سکتا ہو وہ تحریک انصاف کا ہو گا۔ اپوزیشن سینیٹر کورونا وبا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر اجتماعات پر پابندی کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔ ان کا اشارہ تھا کہ حکومتی اجتماعات سے کورونا نہیں پھیل رہا صرف اپوزیشن سے ہی خطرہ ہے۔