سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے پاک فوج کے بلند حوصلوں اور بہترین آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چھمب سیکٹر پر اگلے مورچوں کے دورے میں آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے کہا کہ وہ ثابت قدم رہیں۔آرمی چیف نے جوانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے فرائض ایمان داری اور جذبے کے ساتھ ادا کریں۔دورے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو تازہ ترین آپریشنل صورتحال اور بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر مسلسل نظر رکھنے، بلند حوصلے اور بہترین آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔انھوں نے بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔