ٹی ایم اے ٹیکس وصولی روکی جائے:مالاکنڈ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

مالاکنڈ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کا انتخاب کر لیا گیا ہےجس کے تحت گل محمد چیئرمین جب کہ سہیل خان صدر منتخب ہو گئے ہیں، دیگر عہدیداروں میں بخت زادہ سینئر نائب صدر، فیاض خان جنرل سیکرٹری، محمد اسرار فنانس سیکرٹری، منتخب کیئے گئے ہیں، خیبر پختوانخواہ ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے تمام ایڈورٹائزرز نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب قیادت آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز کے مسائل حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، چیئرمین گل محمد اور صدر سہیل خان نے تمام ایڈورٹائزرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے منتخب کیا ہے، صدر سہیل خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو مایوس نہیں کریں گے ان کی ترجیح آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز کے شعبے کو درپیش مسائل خاص کر کورونا وبا کی وجہ سے درپیش مالی مشکلات کے تناظر میں کردار ادا کرنا ہے، چیئرمین گل محمد اور صدر سہیل خان نےصوبائی حکومت، ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے ٹیکسز دو سال کے لیئے مکمل معاف کیئے جائیں اور اس حوالے سے جو ٹھیکیدار ایڈورٹائزرز کو پریشان کر رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ان کا کہنا تھا کورونا وبا کی وجہ سے حکومتیں کاروباری طبقے کو امدادی پیکجز دے رہی ہیں مگر ایڈورٹائزرز کو امدادی پیکیج دینے کی بجائے الٹا بھاری ٹیکسز لیئے جا رہے ہیں، نو منتخب قیادت نے وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا سے بھی اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک کاروبار بحال نہیں ہو جاتے اور مالی مشکلات ختم نہیں ہو جاتیں ٹیکسز کی وصولیاں فی الفور روکی جائیں۔