کراچی:گلشن اقبال میں چار منزلہ عمارت میں دھماکہ،پانچ افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں مسکن چورنگی کے قریب 4 منزلہ عمارت میں بم کا دھماکا ہوا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق اور 20 کے زخمی ہوئے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس کے باعث اطراف کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کا شکار ہوئی رہائشی عمارت 4 منزلہ تھی اور اس کے گراؤنڈ فلور پر ایک نجی بینک بھی واقع تھا۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔صوبائی وزیر سعید غنی بھی جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔