آرمی چیف کے نوٹس لینے کے بعد سندھ پولیس قیادت کے چھٹی پر جانے کے فیصلے سے پیدا بحران حل

معلوم ہوا ہے کہ آرمیی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ رابطے کے بعد سندھ پولیس کے افسران نے چھٹی پر جانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطے کی بھی خبر آئی ہے، جب کہ اس سے پہلے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سندھ پولیس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ مشتاق مہر کے گھر پہنچے، ۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے بطور سربراہ حکمران جماعت اعلیٰ پولیس افسران کے سامنے کراچی واقعے کی مذمت کی۔کراچی واقعے پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرمی چیف نے مجھے کراچی واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہائی کروائی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے ذریعے آرمی چیف کی جانب سے