سندھ پولیس کے ردعمل پر مریم نواز خوش

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چھٹی کی درخواستیں دینے پر سندھ پولیس کے افسران کو شاباش دی ہے اور انھیں باعث فخر قرار دیا۔کراچی واقعے پر پولیس کے تمام اعلیٰ افسران کی جانب سے چھٹی کی درخواست پر لیگی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ردِ عمل سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کرتے ہوئے پوری سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو اچھے سے پتہ چل گیا ہوگا کہ ادارے کیسے تباہ ہوتے ہیں اور ان کو کون تباہ کرتا ہے۔اپنے پیغام میں مریم نواز نے یہ بھی لکھا کہ ’شاباش سندھ پولیس، ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘