حکمران اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ،اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں:احمد محمود

رحیم یارخان: پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ حکمران اپوزیشن کے اتحاد سے خوفزدہ ہو کر انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں گوجرانوالہ اور کراچی جلسوں نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران یہ نہ بھولیں کہ اقتدار سدا رہے گا کل کو ان کی باری بھی آنی ہے اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں۔مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں اہم تنظیمی ملاقاتیں کی ہیں اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اپنے چیف کوآرڈینیٹر مختار احمد جام کو ہدایات بھی جاری کی ہیں جس پر جنوبی پنجاب خاص کر رحیم یارخان میں اپوزیشن کو متحد کرتے ہوئے متحرک کرنے کے اقدامات شامل ہیں، جام مختار نے مخدوم احمد محمود کو علاقائی امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔