اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ چالیس روپے طے

حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے فی مسافر مقرر کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کو اکتوبر کے آخر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔