شوبز شخصیات قائد اعظم کے مزار پر نعرے بازی سے ناراض

مسلم لیگ نون کی جانب سے قائد اعظم کےمزار پر ہلڑ بازی اور سیاسی نعرے بازی پر شوبز شخصیات کافی ناراض نظر آرہی ہیں، اس ضمن میں انہوں نے  بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔فنکاروں نے سوشل میڈیا پیغامات میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان کے مزار کے تقدس کی یوں پامالی کسی پاکستانی کیلئے قابلِ قبول نہیں ہے۔

پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ آمنہ الیاس نے اس سیاسی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز میں اب سیاست اور گٹر میں کوئی فرق نہیں رہا۔، نیشنل ایوارڈ یافتہ گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جناب قائداعظم آپ کے مزار کی بے حرمتی پر ہم لوگ معذرت خواہ ہیں۔،  خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم پھر ضمانت پر رہائی مل گئی۔