سردرد نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

امریکی خاتون کا سردرد ان کے لیے اس وقت خوشی کا باعث بن گیا جب وہ اسٹور سے سردرد کی دوا لینے گئیں اور ساتھ میں لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔

اولگا رچی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹ اور دوا خرید کر گھر لوٹی تو میں نے دیکھا کہ میرے ٹکٹ پر بمپر انعام نکلا ہے جس کی انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر مجھے اپنے آنکھوں پر یقین نہ رہا کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس نے بمبپر انعام جیتا ہے، میں خوشی سے تقریباً بے ہوش ہوگئی تھی۔

اولگا رچی کا کہنا ہے کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے گھر کی مرمت کرائیں گی اور باقی کی رقم اپنی ریٹائرمنٹ کےلیے سنبھال کررکھیں گی۔